Social

کل دوپہرسورج حرم کعبہ کے عین اوپرسے گزرے گا،بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر عین کعبہ پر آ جائے گااور کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا۔

لاہور (نیوزڈیسک) سورج کل (28مئی)بیت اللہ شریف کے عین اوپر چمکے گا، اس وقت قبلہ رخ کا تعین کیاجاسکے گا۔ماہرین کے مطابق اتوار28 مئی کی دوپہر سورج حرم کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گا اور سورج بارہ بج کر اٹھارہ منٹ پر عین کعبہ پر آ جائے گااور کعبہ کا سایہ نہیں ہو گا۔

واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے اس وجہ سے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تو خانہ کعبہ مکمل طور پر اپنا سایہ کھو دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسی صورت حال ایک سال کے دوران دو مرتبہ ہوتی ہے اور 28 مئی کے علاوہ یہ موقع 16 جولائی کو بھی ہر سال آتا ہے۔ ماہرین نے ان مواقع پر سورج کو ننگی آنکھوں دیکھنا آنکھوں کے لیے خطرناک بتایا ہے۔بتایاگیاہے کہ قبلہ رخ کا تعین کرنے کے لیے مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عموداً گاڑھ دیں، جیسے ہی یہ وقت آئے گا اس سایہ پر ایک خط کھینچ دیں اور اس خط پر عمود گرائیں اور شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنائیں یہی قبلہ رخ ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv