Social

مجھے تنہا کردیا گیا، پارٹی لیڈروں کو مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں ۔عمران خان کا فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے تنہا کر دیا گیا، پارٹی کے لیڈروں کو مجھ سے ملنے کی اجازت نہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان نے فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دس ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہیں ،پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ نومئی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہیے، ذمہ داروں کا ٹرائل متعلقہ عدالتوں میں چلایا جائے۔
عمران خان نے کہا جب یہ واقعات ہوئے تو نیب کی تحویل میں تھا۔مجھے ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا اور عملے پر تشدد کیا گیا۔یہ مناظر جب لوگوں کے سامنے آئے تو رد عمل فطری تھا۔موجودہ حکمران ہٹلر کے طریقے پر عمل کر رہے ہیں۔قبل ازیں عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ فیصلے کرنے والے جو بیٹھے ہیں میری بہت غور سے بات سنیں، کبھی جب میں کوشش کرتا ہوں کہ مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو سختی مزید بڑھ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے ہم سے کوئی بات چیت تو کرلے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرلیں۔ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ فکر نہ کریں پارٹی ایسے ختم نہیں ہوگی، پارٹی تب ختم ہوتی ہے، جب نظریہ ختم ہوتا ہے، اور پی ٹی آئی کا نظریہ عوام کا نظریہ ہے، جِتنا یہ ظُلم کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا ووٹ بینک بڑھتا جارہا ہے۔
کنپٹی پر بندوق رکھ کر سیاسی وفاداری تبدیل کروانے سے پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے حکومت کی معاشی کارکردگی کے اعداد و شمار بھی پیش کر دیے۔ عمران خان نے کہا کہ جب ہم تھے تو زرمبادلہ کے ذخائر 16.2ارب ڈالر تھے آج 4.5ارب ڈالر ہیں یہ منفی 72فیصد شرح ہے ،ایکسپورٹ 13فیصد گری ، ترسیلات 13فیصد گری ہیں، ٹیکسٹائل ایکسپورٹ منفی 14فیصد گر چکی ہے ، شرح سود21فیصد ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv