Social

جلاؤ گھیراؤ کیس،یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

لاہور (نیوزڈیسک) نسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی رہنماء یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفصیل کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ صدر پی ٹی آئی پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کر دی اور یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ شیر پاؤ پل تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں،یاسمین راشد سے تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کے مقدمہ کی تفتیش کی جانی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں یاسمین راشد نے مختصر گفتگو بھی کی۔صحافی نے سوال کیا کہ کہیں آپ کو تو نہیں پریس کانفرنس کرنے کا کہا جا رہا ۔ یاسمین راشد نے جواب دیا کہ مجھے تو کسی نے کچھ نہیں کہا،ان کی دال یہاں گلنے والی نہیں،ان شائ اللہ انصاف ضرور ملے گا۔
Liveپی ٹی آئی کی ٹوٹ پھوٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv