Social

آڈیولیک کمیشن کیس،حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض عائدکردیا، وفاقی حکومت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے نیا بینچ بنانے کی استدعا کردی۔ وفاقی حکومت نے متفرق درخواست آڈیولیک کمیشن کے خلاف درخواستوں کے مقدمے میں جمع کرائی ہے۔وفاقی حکومت کی درخواست میں بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیک کیس نہ سنیں، تینوں معزز ججز پانچ رکنی لارجر بینچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ 26 مئی کو سماعت میں چیف جسٹس پر اٹھائے گئے اعتراض کو پذیرائی نہیں دی گئی، انکوائری کمیشن کے سامنے ایک آڈیو چیف جسٹس کی خوش دامن سے متعلق ہے، عدالتی فیصلوں اور کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق جج اپنے رشتہ دارکا مقدمہ نہیں سن سکتا، ارسلان افتخار کیس میں چیف جسٹس افتخارچوہدری نے اعتراض پر خودکو بینچ سے الگ کرلیا تھا، مبینہ آڈیو لیک جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس منیب اختر سے بھی متعلق ہیں۔وفاقی حکومت نے موقف اختیار کیاکہ چیف جسٹس پاکستان کی خوش دامن سے متعلق بھی مبینہ آڈیو آچکی ہے اس لیے چیف جسٹس خود کو آڈیو لیک کمیشن کیس کے بینچ سے الگ کرلیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv