
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کو حق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاؤں جمائے۔ وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی نئی جماعت بنتی ہے تو مسلم لیگ ن کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہوگا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتنی گنجائش نہیں کہ ان سب لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں۔
گنجائش کے حساب سے ہی لوگوں کو پارٹی میں شامل کر سکیں گے۔اپنی مرضی سے تحریک انصاف چھوڑنے والے پہلے بھی کئی پارٹیوں میں جا چکے ہیں۔راناثناء اللہ نے کہا پیپلز پارٹی کو حق ہے کہ وہ پنجاب میں اپنے پاؤں جمائے اور ن لیگ کو حق حاصل ہے کہ وہ سندھ میں اپنے پاؤں جمائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جب الیکشن ہوں گے تو نوازشریف واپس آئیں گے اور پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
نوازشریف کو ریلیف ملنا چاہئیے یہ ان کا حق ہے۔قبل ازیں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، وہ گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کرکے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نے جو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا پروگرام بنایا اور اس پر عمل کروایا، میری سمجھ کے مطابق یہ بالکل ملٹری کورٹ کا کیس بنتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان ہی سارے جلاؤ گھیراؤ کے ماسٹر مائنڈ ہیں، وہ گرفتاری سے پہلے سب کچھ طے کرکے گئے تھے، یہ توجیہہ بنتی ہی نہیں کہ عمران خان تو جیل میں تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ ساری منصوبہ بندی اور تیاری عمران خان کی گرفتاری سے پہلے کی تھی اور اس سب کے آرکیٹکٹ عمران خان ہیں، اس کے ثبوت بھی موجود ہے
Comments