
لاہور (نیوزڈیسک) پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کو گرفتارکرلیا ہے، چودھری پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کیس اور کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ان کی ضمانت خارج ہونے پر گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی تھی ، جبکہ چودھری پرویزالٰہی کچھ روز سے روپوش تھے۔ آج وہ چودھری ظہور الٰہی روڈ پر گاڑی میں جارہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
Comments