Social

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی چیف جسٹس کو سلام کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحت۔ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی وضاحت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس کو سلام کرنے سے متعلق وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بنا کر غلط تاثر دیا گیا کہ چیف جسٹس کو سلام نہیں کیا، جبکہ میں چیف جسٹس کوپہلے ہی سلام کرچکا تھا، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، حقائق مسخ کرکے ایک متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کیلئے نقصان دہ ہے۔
جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے تقریب حلف برداری کی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویڈیو بنا کر غلط تاثر دیا گیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سلام نہیں کیا ، اس سے میڈیا میں غلط تعبیرات سامنے آئیں۔ چیف جسٹس شرعی عدالت کی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس کو سلام کرچکا تھا۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی اہلیہ کے پاس گیا اور ان کو مبارکباد دی۔ شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان سے ملنے سے قبل چیف جسٹس سے ملا۔ غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، غیرضروری غلط فہمی نقصان کا باعث بنتی ہے۔ گٹھ جوڑ سے گھڑی گئی جھوٹی کہانیوں سے تکلیف کا اندازہ ہے۔ جھوٹی کہانیوں سے ماضی قریب میں مجھے اور میرے خاندان کو تکلیف پہنچی۔
آیت ہے کہ خبر پھیلانے سے قبل اس کی صداقت کی تحقیق کرلیا کرو، یہ بات غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک الگ گروپ بنایا ہے۔ آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں ۔ اپنے حلف کے خلاف کسی چیز کی تائید نہیں کرسکتا۔ حقائق مسخ کرکے ایک متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کیلئے نقصان دہ ہے۔ غیرضروری امور میں پڑنے کی بجائے مضبوط عدالتی نظام تعمیر کرنا چاہیے۔مضبوط عدالتی نظام کی ساری توجہ انصاف کی فوری فراہمی ہو۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv