Social

عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نیوزڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان ، شیخ رشید اور سراج الحق کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین کو نااہل قرار دیا ہے ۔ درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ شیخ رشید اور سراج الحق کا چیرمین تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد غیر قانونی ہے۔
یہاں واضح رہے کہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات زمان پارک میں ملاقات ہوئی تھی۔عمران خان نے کہا تھا کہ موجودہ حالات میں جماعتِ اسلامی کے حافظ نعیم الرّحمٰن میئر کراچی کیلئے بہترین امیدوار ہیں۔ میری کراچی میں تحریک انصاف کے تمام منتخب کونسلرز سے اپیل ہے کہ میئر کے انتخاب میں حافظ نعیم الرّحمٰن کو ووٹ دیں۔

جب کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے کامیاب ہونے والے نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع بھی کیا تھا۔

۔پیرکوپی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کے تحفظ کے لیے جماعت کراچی کے امیر حافظ نعیم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے، منتخب چیئرمین کی تعداد کے لحاظ سے جماعتوں کو مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان ہوگا۔
درخواست میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے پر پیپلزپارٹی نے ہر طرح کی دھاندلی کی اور انتظامی مشینری سے مداخلت کی، اسلام آبادہائی کورٹ نے 6 نشستوں پر وائس چیئرمین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا، جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کی دھاندلی کے باوجود کراچی میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، جب کہ تحریک انصاف41 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے مئیر کے انتخابات کے لیے حافط نعیم الرحمان کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کیا، جس کے بعد سے پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیںاور پولیس نے کئی منتخب نمائندوں اور امیدواروں کو غیر قانونی طور پر گرفتارکرلیا ہے، گرفتارمنتخب نمائندوں کوحلف لینے کی اجازت دی جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv