Social

القادر ٹرسٹ کیس میں اہم پیش رفت، نیب کا بشری بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈ یسک) نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو بطور گواہ طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق القادر ٹرسٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب کا بشری بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس میں قومی احتساب بیورو نے اسکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 جون کو طلب کرلیا۔
نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں بشری بی بی کو بطور گواہ طلب کر لیا۔ نیب نوٹس سے واضح ہے کہ بشریٰ بی بی کو بطور ملزمہ نہیں بطور گواہ طلب کیا گیا ہے۔7 جون کو بشریٰ بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند کیا جائے گا۔نوٹس میں بشریٰ بی بی مختلف دستاویزات بھی طلب کی گئی ہیں۔

نیب نوٹس میں 190 پائونڈ اسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7 جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جبکہ احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک صفحے پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ دلائل سے معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کے کوئی وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ تفتیشی افسر کے مطابق وارنٹ جاری ہوئے نہ فی الحال بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار ہے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی، نیب آرڈیننس سیکشن 498 کے تحت بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت نمٹائی جاتی ہے.۔واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر سے گرفتار کرلیا تھا۔جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv