Social

ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے کا کیس، سپریم کورٹ ایک ساتھ انتخابات پر اتفاقِ رائے کے لیے پرامید

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں انتخابات ایک دن کرانے کا کیس، سپریم کورٹ ایک ساتھ انتخابات پر اتفاقِ رائے کے لیے پرامید ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے گذشتہ سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ جماعتوں کی سیاسی ایشو کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش قابل ستائش ہے۔سیاسی ایشو مذاکرات اور اتفاق رائے سے ہی بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں۔
توقع ہے سیاسی جماعتیں ایک تاریخ پر ملک بھر میں انتخابات پر متفق ہو جائیں گی۔جب کہ حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک بھر میں ایک ہی دن عام انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرویا تھا ۔انہوں نے اپنا جواب اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے۔

انتخابات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے بارے میں اپنے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کے اتحادی اور اپوزیشن ملک بھر میں ایک ہی تاریخ کو الیکشن کروانے پر متفق ہیں۔ ملک کے بہترین مفاد میں مذاکرات کا عمل بحال کرنے کو تیار ہیں۔سپریم کورٹ کا بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں ایک ہی تاریخ پر انتخابات کرانے پر اتفاق کیا ہے الیکشن کے معاملے پر فریقین میں مذاکرات پر مثبت پیش رفت ہوئی تاہم قومی اور باقی دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ حکومت کے اتحادیوں نے مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے ۔ مذاکرات میں اسمبلیوں کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں عدالت عظمی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت انتخابات پر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے ۔تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت شروع ہونے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv