
لاہور (نیوزڈیسک) عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شر پسند کے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے شرپسندوں میں سے ملزم علی رضا اوکاڑہ سے لاہور آیا تھا جو اب قانون کی گرفت میں آ چکا ہے۔ ملزم علی رضا نے انکشاف کیا کہ وہ اوکاڑہ سے حملے کی نیت سے لاہور آیا،پارٹی قیادت کی تقاریر فوج دشمنی کا باعث بنیں۔
9 مئی کو طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا گیا۔ شرپسند نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جن میں یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور حسان نیازی شامل تھے،ان کے ساتھ مل کر جناح ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ یہ سب پارٹی قیادت کی فوج مخالف تقاریر کا نتیجہ ہے،تقاریر سے متاثر ہو کر ہم لوگوں نے یہ سب کچھ کیا اور جلاؤ گھیراو اور توڑ پھوڑ کا حصہ بنے تھے۔
Comments