Social

استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت‘ جہانگیرترین اور پرویزخٹک کے معاملات طے پانے کا امکان۔ رپورٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) استحقام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور تحریک انصاف کے عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے پانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کئی روز سے جہانگیر خان ترین کے ساتھ رابطے میں ہیں، جن میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت پرویزخٹک اپنے ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، جماعت میں شمولیت کی صورت میں پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنائے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وفاقی وزیر اور سابق صدر پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے پر غور شروع کر دیا ہے، اسلام آباد میں پرویز خٹک کی رہائش گاہ سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن چکی ہے اور پرویز خٹک کی جانب سے اب تک 50 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جب کہ مزید سابق اراکین اسمبلی اور سابق وزراء سے رابطے تیز کر دئیے گئے، پارٹی کیلئے کئی نام زیر غور ہیں اور منشور کی تیاری کا کام بھی تیز ہوچکا ہے، صوبائی حقوق نئی سیاسی جماعت کے منشور میں سرِ فہرست ہے، قبائلی علاقوں کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے بھی اقدامات اجاگر کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے نئی سیاسی جماعت ’استحکام پاکستان پارٹی‘ کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا ہے، نئی جماعت کی بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا کہ ہم ایک نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی بنیاد رکھنے آئے ہیں، ہمارا ملک مشکلات سے گزر رہا ہے، میں ایک روایتی سیاستدان نہیں تھا، سیاست میں لیٹ آیا اور ایک مقصد کے تحت آیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی کو ایک سیاسی قوت بنانے کیلئے دن رات محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن کے بعد ہم نے جماعت میں ایک نیا جوش جذبہ پیدا کردیا تھا، ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی قوت بن جائے، جب بھی الیکشن ہوں نا صرف پی ٹی آئی جیتے بلکہ اصلاحات بھی لائی جائیں، اصلاحات لانا ہمارا مقصد تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوا، حالات بدتر ہونے لگے اور مایوسی پھیلنا شروع ہوئی، تحریک انصاف کا مقصد بیرونی دنیا سے تعلقات کو ٹھیک کرنا اور احتساب کرنا تھا لیکن یہ سب کچھ نہ ہوسکا اور 9 مئی کے واقعات نے حالات کو یکسر تبدیل کردیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv