Social

نیب ترامیم،آصف زرداری اور دیگر کیخلاف ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیئے گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نیب ترامیم،آصف زرداری کیخلاف دائر ایک اور ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کیخلاف جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز کی سماعت ہوئی،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد یہ ریفرنسز عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے،احتساب عدالت ریفرنسز پر ٹرائل نہیں چلا سکتی۔
عدالت نے آصف زرداری اور دیگر ملزمان کیخلاف 4 جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنسز نیب کو واپس بھیج دئیے۔ جج محمد بشیر نے ریفرنسز نیب کو واپس بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔ آصف زرداری،فریال تالپور اور حسین لوائی سمیت دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا گیا،عدالت نے منظور قادر اور دیگر ملزمان کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا۔

بلال شیخ اور دیگر ملزمان کیخلاف سندھ بینک ریفرنس بھی نیب کو واپس بھجوا دیا گیا،احتساب عدالت نے پنک ریذیڈنسی ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا۔ یاد رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف چار نیب ریفرنسز پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کی تھی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارک لین ریفرنس نیب کو واپس ہو گیا،اخراج مقدمہ کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے نیب ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv