Social

سپریم کورٹ کا پنجاب، خیبرپختونخواہ انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا کہ انتخابات سے متعلق فیصلے کو 4، 3 کا فیصلہ کہنا غلط ہے، 7 رکنی بنچ بنا ہی نہیں تو 4، 3 کا تناسب کیسے ہوسکتا ہے دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، 43 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا، فیصلے میں 14 صفحات کا تفصیلی نوٹ بھی شامل ہے

جسٹس منصور علی شاہ نے دستخط کے ساتھ الگ آرڈر لکھا۔جسٹس جمال مندوخیل نے مرکزی فیصلے کے ساتھ الگ نوٹ تحریر کیا۔ دونوں ججز کے مشترکہ آرڈر پر دستخط موجود تھے۔

چیف جسٹس نے ازخود نوٹس پر 9رکنی بنچ تشکیل دیا تھا۔ 9 رکنی بنچ نے 23 فروری کو پہلی سماعت کی۔9 رکنی بنچ نے 23 فروری کی سماعت کے بعد ٹی روم میں ملاقات کی۔ 9ججز کا متفقہ فیصلہ 27 فروری کو جاری کیا گیا۔ تفصیلی فیصلے میں بنچ کی ازسرنو تشکیل کے حکم نامے کا حوالہ دیا گیا۔ چیف جسٹس نے ازخود نوٹس پر دو بنچ تشکیل دیئے۔ چیف جسٹس نے پہلے 9اور پھر 5 رکنی بنچ تشکیل دیا۔
دوسری جانب پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی درخواست، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے نظرِ ثانی کیس کی سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے انتخابات نظرِ ثانی کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا۔
یاد رہے کہ پنجاب انتخابات نظر ثانی کیس کی گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے تھے کہ اگر 90 روز کی مدت کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو اس کے نتائج بھی دیکھنے ہیں۔ عدالت کے دروازے پر احتجاج کا کیا مقصد تھا ہم حق کا کام کر رہے ہیں،حق کے کام میں جو ناحق دخل دیتا ہے اس کے اپنے نتائج ہیں۔ سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی تھی۔ عدالت نے نئے نظر ثانی قانون کیخلاف درخواستوں پر اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv