Social

جہانگیر ترین کی لندن آمد، نوازشریف سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے جہاں ان کی سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن میں اپنا میڈیکل چیک اپ کروائیں گے، جہانگیر ترین کا لندن میں ایک ہفتہ قیام متوقع ہے، ان کی لندن میں ن لیگی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کے بعد جہانگیر ترین کا یہ لندن کا پہلا دورہ ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین لندن کے نواحی علاقے میں اپنے فارم ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی کے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق عبد العلیم خان کو پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ۔عامر کیانی کو سیکریٹری جنرل اور عون چوہدری کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری اور پارٹی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv