Social

سمندری طوفان کے اثرات، سمندری لہروں نے کراچی کے ساحلی پشتوں کو عبور کر لیا

کراچی(نیوزڈیسک) سمندری طوفان کے اثرات، سمندری لہروں نے کراچی کے ساحلی پشتوں کو عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات کراچی کے ساحل پر نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سی ویو کے مقام پر سمندری لہروں نے حفاظتی پشتوں کو عبور کر لیا، عمومی طور پر سمندری لہریں حفاظتی پشتوں سے کئی فٹ دور رہتی ہیں۔
جبکہ غیر معمولی سمندری لہروں کی وجہ سے ساحل سمندر پر موجود کئی تعمیرات بھی گر گئیں، سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں۔ ہاکس بے کے مقام پر غیر معمولی سمندری لہروں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ جبکہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کل صبح 11 بجے کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے، ابتدائی 2 گھنٹوں میں خطرناک موسمی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

سمندری طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد ابتدائی 2 گھنٹوں میں خطرناک رفتار سے ہوائیں چلیں گی، طوفانی بارش ہو گی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق سمندری طوفان نے اپنا رخ شمال مشرق کی جانب کرلیا ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 370کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کیٹی بندر کے جنوب مغرب میں 290کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان کا فاصلہ کراچی سے زیادہ اور کیٹی بندر سے کم ہوگیا ہے۔
طوفان ٹھٹہ کے جنوب مغرب میں 335 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،سمندری طوفان کل کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔ طوفان بیرجوئے کے گرد 150 تا 160 کلومیٹر کی فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان کے گرد 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔ سمندری طوفان کے مرکز کے گرد 30 فٹ لہریں بلند ہورہی ہیں، طوفان ٹکرانے سے متاثرہ علاقوں میں 100 تا120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، طوفان ٹکرانے پر متاثرہ علاقوں میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلے گا۔ متاثرہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں، طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ 17جون تک جاری رہے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریکراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔14 جون 2023ء) سمندری طوفان کے اثرات، سمندری لہروں نے کراچی کے ساحلی پشتوں کو عبور کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات کراچی کے ساحل پر نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں سی ویو کے مقام پر سمندری لہروں نے حفاظتی پشتوں کو عبور کر لیا، عمومی طور پر سمندری لہریں حفاظتی پشتوں سے کئی فٹ دور رہتی ہیں۔
جبکہ غیر معمولی سمندری لہروں کی وجہ سے ساحل سمندر پر موجود کئی تعمیرات بھی گر گئیں، سڑکیں بھی زیر آب آ گئیں۔ ہاکس بے کے مقام پر غیر معمولی سمندری لہروں کی وجہ سے سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ جبکہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کل صبح 11 بجے کیٹی بندر سے ٹکرانے کا امکان ہے، ابتدائی 2 گھنٹوں میں خطرناک موسمی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

سمندری طوفان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے بعد ابتدائی 2 گھنٹوں میں خطرناک رفتار سے ہوائیں چلیں گی، طوفانی بارش ہو گی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق سمندری طوفان نے اپنا رخ شمال مشرق کی جانب کرلیا ہے، طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں 370کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کیٹی بندر کے جنوب مغرب میں 290کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، سمندری طوفان کا فاصلہ کراچی سے زیادہ اور کیٹی بندر سے کم ہوگیا ہے۔
طوفان ٹھٹہ کے جنوب مغرب میں 335 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،سمندری طوفان کل کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان ٹکرائے گا۔ طوفان بیرجوئے کے گرد 150 تا 160 کلومیٹر کی فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، طوفان کے گرد 180کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل رہے ہیں۔ سمندری طوفان کے مرکز کے گرد 30 فٹ لہریں بلند ہورہی ہیں، طوفان ٹکرانے سے متاثرہ علاقوں میں 100 تا120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، طوفان ٹکرانے پر متاثرہ علاقوں میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چلے گا۔ متاثرہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں، طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ 17جون تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv