Social

بیپرجوئے طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ بھارتی میڈیا

گجرات (نیوزڈیسک) بیپرجوئے طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بیپرجوئے طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا، جس سے طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، اشتہاری بورڈز اور بجلی کے پولز گرگئے، طوفانی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ شروع ہوگئی۔ جبکہ بھارتی ریاست گجرات کے متعدد علاقوں میں موسلادھارطوفانی بارش برسنے لگی ہے، پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے، تاہم آبادی کو دوسری محفوظ جگہوں منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات ساحل سے سمندری طوفان کا مرکز 70کلومیٹردور تک ہے، مانڈوی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ طوفان کراچی اور مانڈوی کے درمیان گجرات کی جاکھاؤ بندرگاہ سے ٹکرائے گا، طوفان جاکھاؤبندرگاہ سے 70کلومیٹر فاصلے پر ہے، طوفان 15کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بھارتی گجرات تک پہنچ گیا ہے، طوفان کو بھارتی گجرات کراس کرنے میں 4 سے 5 گھنٹے لگیں گے۔

سمندری طوفان کے لینڈ فال کا عمل آدھی رات کو مکمل ہوگا۔ این ڈی ایم اے پاکستان کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے سے سائیکلوں شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری طوفان کے گرد 25 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں، بیپر جوئے طوفان کراچی سے 245 اور ٹھٹھہ سے 210 کلومیٹر دور ہے، طوفان کیٹی بندر سے 145 کلومیٹر دور جنوب کی جانب ہے، ساحلی علاقے سمندری طوفان اور سیلاب کی زد میں آسکتے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ کراچی کو طوفان سے براہ راست خطرہ نہیں ، بحیرہ عرب سے اٹھنے والے انتہائی شدید سمندری طوفان بپر جوائے کی ساحلی علاقے کی طرف بڑھنے کی رفتار میں 6 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کمی آئی ہے ، اس کا پھیلائو اور شدت کی نوعیت برقرار ہے، تند و تیز ہوائوں اور شدید بارشوں کی صورت میں کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر اور ملیر سمیت ملحقہ علاقوں میں طوفان کے اثرات رونما ہوں گے، طوفان کے خطرے سے دوچار علاقوں سے تقریباً 82 ہزار لوگوں کا انخلاء کر لیا گیا ہے جنہیں محفوظ مقامات پر سکولوں اور پختہ عمارتوں میں قائم 63 کیمپس میں منتقل کیا گیا ، تمام متعلقہ فوجی اور سول ادارے الرٹ اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ طوفان کی رفتار میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے اس کے لینڈ فال اور ٹکرائو کا معینہ وقت تبدیل ہوا ہے، اسی طرح طوفان کی سمت میں بھی کچھ تبدیلی آئی ہے تاہم طوفان سے منسلک خطرات بدستور برقرار ہیں اور اس کے مطابق تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بپر جوائے کی نوعیت کیٹگری 3 کے انتہائی شدید طوفان کی ہے جس کی سطح پر ہوائوں کی رفتار 120 سے 140 کلومیٹر ہے جبکہ اس کے مرکز میں 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv