
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے بی اے کی ڈُپلی کیٹ ڈگری نکلوا لی۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی درخواست پر ان کی بی اے کی ڈپلی کیٹ ڈگری جاری کردی ہے۔ نوازشریف نے 1968 میں گورنمنٹ کالج سے بی اے کا امتحان پاس کیا تھا۔
نوازشریف نے بی اے کی ڈگری نکلوانے کیلئے آن لائن اپلائی کیا تھا۔ اس سے قبل معلوم ہوا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بی اے کی ڈگری گم گئی ہے۔ قائد مسلم لیگ ن کی ڈپلیکٹ ڈگری کے حصول کے لیے پنجاب یونیورسٹی میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ ڈگری کے لیے فیس بھی نجی بینک میں جمع کرا دی گئی۔ نوازشریف کی ڈگری کے حصول کے لیے باقاعدہ درخواست یونیورسٹی میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی ڈپلیکٹ ڈگری جاری کی جائے۔
Comments