Social

جو کہتا تھا میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اس کو آج سب نے چھوڑ دیا۔ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا تقریب سے خطاب

فیصل آباد (نیوزڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جو کہتا تھا میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا اس کو آج سب نے چھوڑ دیا ہے، جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس نفرت کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے عوام کو سبسڈی نہیں دے سکتے، یہ معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا۔ انہوں نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں 20، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا عذاب تھا ، لیکن مسلم لیگ ن نے چار سالوں میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔
نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔پھر ایک حکومت بنائی گئی، گزشتہ حکومت نفرت کی سیاست کی بنیاد پر اقتدار میں آئی تھی ،حکومت تو بن گئی تھی لیکن ان کو چاہیے تھا کہ پھر سب کو ساتھ لے کر چلتے، لیکن بدقسمتی دیکھیں 9مئی کو انجام کو پہنچے، جو کچھ 9 مئی کو ہوا اس کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی تھی، اس شخص نے چار سالوں میں معیشت کو تباہ کردیا، 2018کے بعد ون پیج بھی تھا اور بے پناہ اختیار بھی تھا لیکن پھر بھی کیا کرلیا ؟2018کے الیکشن کے بعد حکومت نے میثاق معیشت کی آفر کی تھی،بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، لیکن عمران خان نے گالیاں دیں اور کہا تم لوگ این آراو چاہتے ہو؟ میں تم لوگوں کو چھوڑوں گا نہیں۔

پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا پوری دنیا جانتی ہے، اس معاہدے کے باعث ہم عوام کو کسی شعبے میں سبسڈی نہیں دے سکتے، اب آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ہمیں کوئی سروکار نہیں معاہدہ کس نے کیا تھا یہ معاہدہ حکومت پاکستان نے کیا تھا، وہ وزیراعظم شہبازشریف ہو یا عمران خان۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے ماضی میں تھانوں پر حملے کرکے اپنے لوگوں کو نہیں چھڑوایا؟کیا ماضی میں نام لے کر نہیں کہا کہ اپنے ہاتھوں سے پھانسی لگا دوں گا؟ پورے ملک کی بات نہ کریں تو صرف فیصل آباد کے ہسپتالوں کی بات کرلیں، یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائے، موٹرویز بنائے گئے، یہ سب کچھ مسلم لیگ ن کے دور میں بنے۔ پی ٹی آئی حکومت تو ریسٹ ایریا کو نیلام نہ کرسکی، وہ بھی ہم نے آکر نیلامی کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv