Social

ریموٹ کنٹرول کے ذریعے 50 فیصد کم پٹرول ڈالنے کا انکشاف ، 2 پٹرول پمپ سیل

لاہور(نیوزڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے شیخوپورہ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے 50 فیصد کم پٹرول ڈالنے والے 2 پیٹرول پمپ سیل کردیے۔ پولیس کی جانب سے دھوکہ دہی میں ملوث 6 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کیا شتراک سے کم پٹرول ڈ النے والے پمپوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی تو 2 پٹرول پمپوں پر ڈسپنسر میں نصب ڈیجیٹل آلات پکڑے گئے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ان پمپوں پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے 50 فیصد کم پٹرول بھرا جاتا تھا۔اوگرا اور ضلعی انتظامیہ نے ریموٹ کنٹرول آلات ضبط کرکے 6 افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ خیال رہے کہ پمپ پر پٹرول کے ساتھ پانی ملانے کا انکشاف ہوا تھا، ساہیوال میں ایک پٹرول پمپ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جہاں پر شہریوں کو بطور احتجاج جمع دیکھا جا سکتا تھا۔

شہری ویڈیو میں بتا رہا تھا کہ اس نے 11 ہزار 699 میں گاڑی کی ٹنکی فل کروائی تھی تاہم گاڑی پاکپتن پہنچنے سے پہلے بند ہو گئی تھی۔گاڑی کو دھکا لگا کر میکینک کے پاس لائے تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں پٹرول کی جگہ پانی بھر دیا گیا ہے۔شہری نے کہا جب ہم پٹرول پمپ پر گاڑی واپس لائے تو منیجر سمیت پٹرول پمپ کے مالکان سے کوئی شخص داد رسی کے لیے نہیں پہنچا۔
شہری نے کہا کہ سب کی گاڑیوں میں 235 روپے پر لٹر پانی بھر دیا گیا۔لیکن یہاں پر کوئی ایکشن لینے کے لیے موجود نہیں،جب کہ ویڈیو میں ایک گاڑی بھی موجود ہے جس میں گاڑی میں سے پٹرول کی جگہ پانی نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا تھا کہ شکایت باجوود پٹرول مپمپ پر اسی رفتار سے پٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بھی سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔صارفین نے کہا کہ ایک تو حکومت نے پٹرول اتنا مہنگا کر دیا ہے کہ سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے اوپر اس طرح کے واقعات کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں شدید اضافہ ہو رہا ہے۔صارفین نے مذکورہ پٹرول پمپ کے مالک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv