Social

تھانہ ترنول میں درج مقدمہ، اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج ، گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے


اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی تھانہ ترنول میں درج 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں ضمانت خارج کر دی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی۔ضمانت خارج ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کچہری سے روانہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتاری سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ، دونوں رہنماؤں کو تیز قدموں کیساتھ گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے ایک ہی گاڑی میں روانہ ہو گئے۔


خیال رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ترنول میں درج 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں درخواست ضمانت 19 جون تک منظور کی تھی۔
منگل کو عدالت نے سماعت کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت فاضل جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کل آپ کدھر تھے؟۔ علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ چیف کمشنر آفس میں درخواست کے معاملے پر مصروف تھا۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر آپ کا کوئی وکیل پیش نہیں ہوا،میں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، 19 جون کو دیگر شریک ملزمان کی بھی ضمانتوں کی سماعتیں مقرر ہیں۔عدالت نے 19 جون تک شاہ محمود قریشی کی تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 10 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کری تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv