Social

بجٹ مںظوری کا معاملہ،وزیراعظم کی اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت،شہباز شریف

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کا معاملہ،وزیراعظم نے حکومتی اراکین کو 25 جون تک اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے بعد اسے منظور کروانا حکومت کیلئے چیلنج بن گیا ہے کیونکہ کبھی پیپلز پارٹی سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بجٹ میں الگ رقم مختص کرنے کا مطالبہ کرتی ہے تو کبھی وزیراعظم ن لیگ کے رہنماؤں کو پیپلز پارٹی کیخلاف بیان دینے سے روک دیتے ہیں۔
اب وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی مںظوری تک حکومتی اراکین کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اراکین اسمبلی 25 جون کے بعد اسلام آباد سے باہر جانے کا شیڈول بنائیں۔ قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پیپلز پارٹی کے خلاف بیان دینے سے روک دیا تھا۔

شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اختلافات کے حق میں نہیں،دونوں جماعتوں کے درمیان گذشتہ روز مذاکرات میں بھی بیان بازی روکنے پر بات ہوئی تھی۔

بتایا گیا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی کے جارحانہ رویے کے بعد لچک دکھانے پر تیار ہے۔ ن لیگ نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی اور تباہ انفراسٹرکچر کیلئے فنڈ کی حامی بھر لی۔ ن لیگی وزرا نے یقین دہانی کرائی کہ پی اسی ڈی پی میں رقم رکھی جائے گی،فوری رقم ریلیز بھی ہو گی۔ اسی طرح وزیر اعظم نے کے بی فیڈر کیلئے دورہ کراچی میں رقم دینے وعدہ کیا تھا۔ سندھ حکومت نے مطالبہ کیا کہ وہ رقم بھی بجٹ میں حصہ نہیں بنائی گئی،وہ پیسے بھی فراہم کریں۔ جبکہ کراچی کیلئے اہم کے فور منصوبے کیلئے کم پیسے رکھے گئے۔ ذرائع پیپلز پارٹی نے بتایا کہ ن لیگی وفد نے سندھ کے جائز مطالبات تسلیم کئے ہیں،پی پی وزراء نے مؤقف اپنایا کہ اب ہم اتحادی ہیں اس کے باوجود یہ نا انصافی ہو تو کیسے چپ رہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv