Social

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ چین،ہم منصب سے ملاقات،جنرل ساحر شمشاد مرزا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے فوجی تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ چین کے دوران چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اعلٰی سول و عسکری حکام سے بھی ملاقات کی۔ چینی ہم منصب نے باہمی دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا،وفود کی سطح پر مذاکرات میں باہمی دفاعی،سکیورٹی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان چین سے دوستی کو بڑی اہمیت دیتا ہے،چین سے دوستی پاکستانی عوام کے دلوں میں مضبوط جڑیں رکھتی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ دفاعی اور تربیتی شعبوں میں تعاون بھی فروغ پا رہا ہے،باہمی دفاعی،فوجی تربیت میں اعلٰی سطح تعاون مزید بہتر ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشکل معاشی صورتحال میں دوست ملک چین نے ایک بار پھر پاکستان کی مدد کی تھی،پاکستان کو چین سے 1 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔
اسٹیٹ بینک نے پاکستان کو چین سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کی،چین سے 1 ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی،چین کی طرف سے ملنے والا 1 ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے۔ رواں ماہ کے آخر میں 2 ارب ڈالر رول اوور ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تاخیر کا شکار ہونے پر چین نے ہماری مدد کی،آئی ایم ایف معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے،چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv