Social

میں نے پی ڈی ایم کو ٹھیک کہا تھا کہ باہر نکل کر خطرناک ہو جاؤں گا ۔عمران خان

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کے لیے آگے نہ آیا تو میں وکلاء کو ٹکٹ دے دوں گا۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب تو کسی کو بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کا جیوفینسنگ میں نام آیا ہے، لاکھوں روپے لے کر لوگوں کو چھوڑا جاتا ہے،پولیس اور عدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اعداد و شمار دیکھیں کہ ایک سال پہلے پاکستان کہاں کھڑا تھا اور آج کہاں کھڑا ہے۔عمران خان نے ماضی میں دئیے گئے ایک بیان باہر نکل کر خطرناک ہو جاؤں گا سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ بیان دیا تھا تو دفتر میں پھنسا ہوا تھا،اور یہ لوگ میری حکومت گرانے کی سازشیں کر رہے تھے۔

میں نے ان کو ٹھیک کہا تھا کہ باہر نکل کر خطرناک ہو جاؤں گا۔

آج دیکھیں کہ ان کو اسٹیبلشمنٹ سپورٹ کر رہی ہے، الیکشن کمیشن ہر طرح مدد کر رہا ہے، نگران حکومتیں ان کی مدد کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود یہ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہے۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں وکیل کے قتل سے متعلق درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ جے آئی ٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔عمران خان کو 26 جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کوئٹہ طلب کیا گیا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے اس ضمن میں عمران خان کو نوٹس بھی بھیج دیا تھا۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv