Social

جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار خدیجہ شاہ سے جیل میں امریکی وفد کی ملاقات

لاہور (نیوزڈیسک) لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کور کمانڈر ہائوس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر و معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ سے امریکی قونصلیٹ کے نمائندے نے ملاقات کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ امریکی وفد نے جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے مقدمے میں گرفتار خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ۔
امریکی دفد نے کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ سے تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی وجہ سے وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دی تھی ۔خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو جناح ہائوس میں موجودگی، لوگوں کو فون کرکے بلوانے اور جلائو گھیرائو کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ جناح ہائوس لاہور میں جلا ئوگھیرائو اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔22 جون کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاوس حملہ کیس میں 230 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے خدیجہ شاہ ، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید اور طیبہ راجہ سمیت 197 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں جبکہ 33 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انھیں ایک ایک لاکھ مچلکے کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ سے کوئی تعلق نہیں سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا لہذا ضمانت منظور کی جائے ۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شناخت پریڈ میں ملزمان کی شناخت ہوئی اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہ جناح ہاوس پر حملے میں ملوث ہیں لہذا ضمانت مسترد کی جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv