Social

جلاو گھیراؤ کیس، یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت خارج

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت خارج کر دی گئی۔عدالت نے عدم پیروی کی بنا پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کی ایڈمن جج عمبہر گل نے درخواست پر سماعت کی۔ یاسمین راشد کے وکلاء دلائل کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنا پر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت خارج کی۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہائوس حملے میں ڈسچارج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ حکومتی اپیل پر 26 جون کو سماعت کرے گا۔

پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی ہوئی ہے جس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہائوس حملے کے مقدمے سے ڈسچارج کیا گیا ہے حکومتی اپیل پر آخری مرتبہ 8 جون کو سماعت ہوئی تھی اور دو رکنی بنچ نے حکومتی اپیل پر پولیس سے پولیس ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔ حکومتی اپیل میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی نے حقائق کو نظر انداز کرکے ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔خیال رہے کہ لاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹریاسمین راشد کو جناح ہائوس کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل آج ( پیر) کے روز سماعت کرے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد کو مقدمے سے قانون کے برعکس ڈسچارج کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv