Social

انتخابات وقت پر ہوں گے، مسلم لیگ ن کو 2013 والی کامیابی ملے گی۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انتخابات میں قوم مسلم لیگ ن کو 2013 والی کامیابی دیں گے، 2018 میں سازش کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکا گیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے، نوازشریف کے خلاف مقدمات سازش کے تحت قائم کئے گئے، انصاف حاصل کرنے کیلئے لیگل ٹیم کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات وقت پر ہوں گے، انتخابات میں قوم مسلم لیگ ن کو 2013 والی کامیابی دیں گے۔ 2018 میں سازش کے ذریعے ترقی کے سفر کو روکا گیا، پاکستانی قوم پر نفرت کی سیاست کے بادل بچھا دیئے گئے تھے، آج پاکستان قرضوں میں دھنسا ہوا ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط کو ماننا پڑ رہا ہے، ایک ایک کرکے معاشی بارودی سرنگیں صاف کررہے ہیں۔

دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی اختلاف کے ساتھ ساتھ مثبت تعلق بھی رہا ہے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی جماعتیں جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کے عہدے پر مزید توسیع دینے پر آمادہ ہو گئی تھیں لیکن نواز شریف نے اس کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ انتہائی سخت موقف بھی اختیار کیا، آنے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں انتخابی اتحاد خارج از امکان ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف کی دوبئی آمد کے بعد مریم نواز، آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، یہ ایک دوسرے کی سخت مخالف رہی ہیں، خاص طورپر انتخابات اور سیاست کے میدان میں بڑی تلخ تاریخ رہی ہے تاہم تلخ تاریخ کے ساتھ ساتھ ان کی ایک مثبت تاریخ بھی ہے جو شروع ہوتی ہے میاں نواز شریف کے دوسرے دور سے جب محترمہ بینظیر بھٹو قائد حزب اختلاف تھیں۔ پھر تیرہویں اور چودھویں ترامیم ہوئیں پھر میثاق جمہوریت ایک بہت بڑی پیش رفت تھی،بہت سے لوگوں کو علم نہیں کہ میاں نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے درمیان بہت اچھے مراسم قائم ہوگئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv