Social

سندھ، مختلف اضلاع میں بجلی کی بندش،آصف زرداری نے نوٹس لے لیا،متاثرہ اضلاع کی بجلی فوری بحال کریں،سابق صدر کی ہدایت

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ کے مختلف اضلاع میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ،آصف زرداری نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد اور لاڑکانہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے جہاں معمولات زندگی متاثر ہیں وہیں شدید گرمی میں بجلی کی بار بار بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا بھی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لے لیا ہے،آصف زرداری نے فوری وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام متاثرہ اضلاع کی بجلی فوری بحال کی جائے۔
آصف زرداری کے نوٹس کے بعد وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سیکرٹری پاور ڈویژن سے رابطہ کیا اور لوشیڈنگ کی صورتحال پر آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ عید کے دن ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،وزارتِ توانائی نے تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے تفصیلات مانگی تھیں،جبکہ وزارتِ توانائی نے ہدایت کی کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیاں بجلی کی طلب اور رسد کے بارے آگاہ کریں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 540 میگا واٹ،جبکہ طلب 26 ہزار 700 میگا واٹ تک پہنچ گئی تھی۔ بجلی کی کم پیداوار اور طلب بڑھنے پر شارٹ فال 6 ہزار 160 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ اسی طرح لیسکو کو 800 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ لاہور میں بجلی کی طلب 5400 اور رسد 4600 میگا واٹ تھی۔ جبکہ ملک میں مجموعی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں صرف 50 فیصد بجلی پیدا کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ 41 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی صلاحیت ہونے کے باوجود صرف 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کیے جانے کا انکشاف ہوا،ملک میں گرمی کی شدید لہر آنے کے بعد بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv