Social

ہماری افواج کے جری جوان اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور کیچ میں میجر ثاقب حسین سمیت 6 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے، شہدا کا مقدس خون قوم پر قرض ہے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی بدولت ہی پاکستان کی امن و سلامتی ممکن ہے۔

ہماری افواج کے جری جوان اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں۔ ایسی تمام کوششیں جو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ان کے حوالے سے ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا امن اور اس کی ترقی و خوشحالی ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔932


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv