Social

شدید بارش برسانے والا نیا سسٹم آج رات سے ملک میں داخل ہوگا

لاہور(نیوزڈیسک) شدید بارش برسانے والا نیا سسٹم آج رات سے ملک میں داخل ہوگا جس سے کئی شہروں میں بادلوں کے موسلا دھار برسنے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق آج رات سے 8 جولائی کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ،مری، اٹک ،چکوال اور جہلم میں شدید بارش آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ میاںوالی ،سرگودھا، حافظ آباد ،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرانوالہ گجرات، شیخوپورہ،جھنگ سمیت کئی شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔نئے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کے بعد بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث جولائی سے ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

چار سے سات چولائی کے دوران لاہور اسلام آباد ،راولپنڈی اور گجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فیلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔اسی دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے ۔قبل ازیں پی ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور اموات بارے رپورٹ جاری کردی ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع سے نقصانات کی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے اور چھتیں گرنے کے 15واقعات رپورٹ ہوئے موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 13اموات رپورٹ ہوئیں ہیں بارش کے باعث مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 17افراد شدید اور 6معمولی زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
ڈی جی عمران قریشی نے کہا کہ صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے پی ڈی ایم اے پنجاب بھر کی انتظامیہ سے مکمل رابطہ میں ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ شہری نقصانات کی اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv