Social

مولا بخش چانڈیو کی پوتی گھر کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

حیدرآباد(نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔

یہ افسوسناک واقعہ سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی حیدرآباد میں رہائشگاہ پر پیش آیا جہاں ان کی 3 سالہ پوتی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے بچی کی موت کی تصدیق کے بعد میت لواحقین کے حوالے کردی۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے مولا بخش چانڈیو کی پوتی کے اچانک انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔جب کہ مولا بخش چانڈیو کے ترجمان کے مطابق گھر میں تفریح کے لیے بچوں کے لیے چھوٹا سا سوئمنگ پول بنا ہوا ہے۔3 سالہ زینب سوئمنگ پول میں گر گئی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv