Social

جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی اطلاع پارٹی اجلاس کے دوران ملی

لاہور (نیوزڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین انتقال کر گئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق عالمگیر ترین نے زندگی کا خاتمہ خود کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے سر پر خود گولی مار کر خودکشی کی۔ جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی اطلاع پارٹی اجلاس کے دوران ملی،جہانگیر ترین پارٹی کا اجلاس چھوڑ کر فوری طور پر روانہ ہو گئے۔

جہانگیر ترین نے آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں نے بھی عالمگیر ترین کی خوکشی کی خبر کی تصدیق کر دی۔ تاہم عالمگیر ترین کے خاندان کی جانب سے ابھی تک ان کی خودکشی کی تصدیق نہیں کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس عالمگیر ترین کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین لاہور میں واقع اپنے گھر میں تھے۔ تاحال عالمگیر ترین کی خودکشی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv