Social

6 کلو منشیات لے کر جانے والا ڈرون گرگیا،پولیس نے ڈرون اور منشیات کو تحویل میں لے لیا

لاہور(نیوزڈیسک) 6 کلو منشیات لے کر جانے والا ڈرن گرگیا۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کی منشیات لے جانے والا ڈرون لاہور کے کاہنہ ٹاؤن کے علاقے ہلوکی میں گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کاہنہ اسٹیشن ہاؤس افسر عبدالواحد کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں میں پیش آیا۔معمول سے بڑا ڈرون 6 کلو ہیروئن لے کر جا رہا تھا کہ ایک زمیندار کے کھیتوں میں گرکر تباہ ہو گیا۔
واقعے بعد وہاں لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہو گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرون اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کو اپنی تحویل میں لے لیا۔دونوں چیزوں کو مزید تفتیش کے لیے انسداد منشیات فورس کے حوالے کر دیا گیا،تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ڈرون کو کہا سے آپریٹ کیا جارہا تھا اور کہاں لے جایا جا رہا تھا۔

اس سے قبل 21 جون2023ء کو اوکاڑہ میں تھانہ بصیر پور پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناکرکروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور ڈرون کیمرہ برآمد کرلیا تھا۔

ترجمان پولیس ضلع اوکاڑہ کے مطابق تھانہ بصیرپور پولیس نے موٹر سائیکلوں پرسوار 5 ملزمان کو روکنے کی کوشش کی مگرملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزمان 2 عدد بیگ پھینک کر فرار ہو گئے،جن میں سے 5 کلو کوکین مالیتی 10 کروڑ روپیہ، ڈرون کیمرہ معہ سٹینڈمالیتی 24لاکھ 50ہزاربرآمد ہوا ہے،ملزمان مبینہ طور پرمنشیات کی بھاری کھیپ ڈرون کے ذریعے بھارت کو سمگل کرنے کے لیے جارہے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv