Social

دریائے چناب، راوی اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، وارننگ جاری

اسلام آباد (نیوزڈیسک) دریائے چناب، راوی اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا، فلڈ کمیشن نے وارننگ جاری کر دی۔

فلڈ کمیشن نے 8 سے 14 جولائی تک دریاؤں کے کیچمنٹ علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، ایڈوائزری کے مطابق 8 اور 9 جولائی کو دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے کا امکان ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ دریائے راوی میں گرنے والے برساتی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، ڈی جی خان، بلوچستان، بنوں، کوہاٹ کے نالوں میں بھی طغیانی آ سکتی ہے۔فلڈ کمیشن نے تنبیہ کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوسکتی ہے۔



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv