Social

4 روز سے مخصوص سیاسی جماعت کے ایکٹیوسٹ اشتعال انگیز مہم چلا رہے ہیں،ملک احمد خانرہنما مسلم لیگ ن

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ آزادی اظہارِ رائے کی آڑ میں نفرت پھیلائی جا رہی ہیں۔ہمیں آزادی اظہار رائے اور نفرت انگیزی میں فرق کرنا ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 روز سے مخصوص سیاسی جماعت کے ایکٹیوسٹ اشتعال انگیز مہم چلا رہے ہیں،یہ رحجان مناسب نہیں اسی جماعت کے لوگ 22 سال سے نفرت پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں بہت تقسیم پیدا کی ہے،سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کی تحقیقات حتمی مراحل میں ہیں۔ تحقیقات میں ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں کہ یہ مہم باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چلائی گئی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر آرمی چیف پر قاتلانہ حملے کی مہم چلانے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو میڈیا مہم چلانے والوں کے خلاف اندرون و بیرون ملک قانونی اقدامات کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور ہینڈلرز کو دوٹوک پیغام ہے پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف ہر سازش کچل دیں گے۔آرمی چیف اور فوج کے خلاف گھٹیا،مذموم اور شرانگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سازشی ذہن اور عناصر ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے خلاف پھر سے سرگرم عمل ہیں، شہداء کے خلاف غلیظ میڈیا مہم چلانے والوں کی نئی میڈیا مہم ایک ہی منصوبے کی کڑی ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف میڈیا مہم آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتی،یہ صرف سازش ہے جسے پوری قوت سے روکنا قانونی فرض ہے۔قوم اس گھناونی سازش کو بھی اسی طرح ناکام بنائے گی جس طرح 9 مئی کو ملک میں خانہ جنگی کی سازش ناکام بنائی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv