Social

پاکستان کو قرض پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہو گا،ایم ڈی آئی ایم ایف ،کرسٹالینا جار جیوا کا بیان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ معاہدہ پاکستان کیلئے معاشی استحکام لانے کا موقع ہے،غیر ضروری اخراجات سے متعلق نظم و نسق پر عمل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی کرسٹالینا جار جیوا نے اپنے بیان میں بجلی کی قیمت اور لاگت میں توازن لانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کو توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
بیرونی دباو کا سامنا کرنے کیلئے مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ بھی اہم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس بار قرض پروگرام پر پوری لگن سے عمل کرنا ہو گا،ماضی میں قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل نہ کرنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ قرض پروگرام کی پالیسیوں پر عمل نہ ہونے کے باعث پاکستان کے اندرونی و بیرونی مالی ذخائر میں کمی آئی۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3ارب ڈالر قرض پروگرام منظور کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی ایم ایف کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستان کو فوری طور پر 1ارب 20 کروڑ ڈالرکی قسط جاری کردی جائے گی۔ نومبر اور فروری میں دوبارہ جائزوں کے بعد 1.8 ارب ڈالر شیڈول کئے جائیں گے۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے کہا کہ پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہو گا۔پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو سہارا دینے کیلئے ہے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی منظوری معیشت کے استحکام اور میکرو اکنامک استحکام کے حصول کے لیے حکومت کی کوششوں میں اہم پیش رفت ہے۔ یہ درمیانی مدت کے معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی اقتصادی پوزیشن کو تقویت دے گا،جس سے اگلی حکومت کو آگے بڑھنے کے لیے موقع ملے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv