Social

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی واشنگٹن ڈی سی میں ملکیت تاریخی اور قیمتی عمارت فروخت کر دی گئی۔ یہ عمارت نئی ایمبیسی بننے کے بعد 2003 سے خالی تھی، سفارتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن میں عمارت کی فروخت کے لیے بولی لگائی گئی۔ اور اسے 71 لاکھ ڈالر یعنی تقریبا 20 ارب روپے میں پاکستانی امریکن بزنس مین حفیظ خان نے خریدا۔
پرانی عماعت طویل عرصے سے خالی تھی اور حکومت پاکستان کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں ڈالر ادا کرنے پڑ رہے تھے۔ گذشتہ سال دسمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا کہ سفارتخانے کی پرانی عمارت واشنگٹن کے مرکز میں اہم جگہ پر واقع ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کی بہترین لوکیشن میں عمارت 15سال سے خالی تھی۔

اس طرح کی عمارتوں کو قومی اثاثہ بنا کر رکھا جاتا ہے تاہم حکومت نے موجودہ معاشی صورتحال کے باعث عمارت کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کی مالیت 5 سے 6 ملین ڈالر ہے۔ماضی میں خبریں آئی تھیں کہ مذکورہ عمارت کو پاکستانی کلچر سنٹر بنا دیا جائے۔واشنگٹن ڈی سی میں عام طور پر سفارتخانوں کی عمارتیں کرائے پر لی گئی ہیں تاہم پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو یہاں کئی عمارتوں کی ملکیت رکھتا ہے۔
سفارتخانے کی نئی عمارت پاکستان ہاؤس جہاں سفارتکار رہائش ہذیر ہیں وہ بھی پاکستان کی ملکیت ہے ۔

۔بعدازاں واشنگٹن میں پاکستان کی سرکاری املاک کی فروخت سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی نے نارتھ ویسٹ واشنگٹن میں پرانی عمارت فروخت کرنے کی منظوری دی۔2003 سے پاکستانی سفارتخانہ نئے احاطے میں منتقل ہونے کے بعد سے یہ عمارت خالی ہو رہی ہے۔پاکستان کی زیر ملکیت اس عمارت کی فروخت اہم ہو گئی تھی کیونکہ یہ خالی اور خستہ تھی۔عمارت کو کھلی بولی کے عمل میں تمام قانونی ضابطے پورے کرتے ہوئے فروخت کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv