Social

لاہور:سیشن کورٹ کے باہر مخالفین کی فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

لاہور (نیوزڈیسک) عدالت کے باہر 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کے باہر مخالفین کی فائرنگ کے باعث پیشی پر آئے 2 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق افراد میں خاتون اور مرد شامل ہے،فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کر کے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت صغریٰ بی بی اور محمد امین کے نام سے ہوئی،مقتولین وکیل اور اسکے بیوی بچے کے قتل کے الزام میں بری ہوئے تھے۔مقتولین نے مخالفین پر استغاثہ دائر کر رکھا تھا۔ پولیس نے کہا کہ قتل ہونے والے افراد ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کی عدالت میں پیشی کیلئے آئے تھے،پہلے سے گھات لگائے 3 ملزمان نے فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔
ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ ذاتی دشمنی تھی،انہوں نے 3 لوگوں کو قتل کیا تھا،یہ ظالم ہیں اس لیے ان کو مار دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ہی انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کی ہوائی فائرنگ کے دوران اسی کا دوست جاں بحق ہو گیا تھا۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے دیگر قیمتی جانوں کو بھی نقصان ہو سکتا ہے،پولیس کو ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ امن واستحکام کیلئے پولیس اور عوام کو ملکر کام کرنا ہوگا۔منشیات فروشی اور ہوائی فائرنگ جیسی معاشرتی برائیوں کے حامل افراد کو نشان عبرت بنا نا چاہیے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv