
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کا پٹرول سستا کرنے کا اعلان۔ تفصلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کر دیے گئے ہیں۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 9 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے کم کر دی گئی ہے، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
حکومت کے اس فیصلے سے پٹرول کی نئی قیمت 253 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 253 مقرر کر دی گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر 147 روپے 68 پیسے،مٹی کا تیل فی لیٹر 164 روپے 7 پیسے کا دستیاب ہوں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 30 جون کو ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے اور باقی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
جبکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔ یکم جولائی سے پٹرول پر ڈویلپمنٹ لیوی 50 روپے کی بجائے 55 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ تاہم جولائی کے بقیہ 16 ایام کیلئے پٹرولیم لیوی میں مزید کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پٹرولیم لیوی 31 جولائی تک موجودہ سطح پر برقرار رہے گی۔ یاد رہے کہ ایک سال کے دوران فی لیٹر پیٹرول 13روپے 26پیسے مہنگا جبکہ ڈیزل 16روپے 4پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔یکم جولائی 2022ء کوایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 248روپے 74پیسے تھی جبکہ یکم جولائی 2023ء کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262روپے ہے۔یکم جولائی 2022ء کو فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے تھی اور یکم جولائی کو ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 260روپے 50پیسے تھی۔
Comments