Social

عدت کے دوران نکاح کیس قابلِ سماعت ہونے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عدت کے دوران نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دینے کے سیشن کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دورانِ عدت نکاح کا کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے،عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
سیشن کورٹ نے دورانِ عدت نکاح کا کیس قابلِ سماعت قرار دیا تھا،عدالت نے عمران خان کو کل طلب کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سول جج قدرت اللہ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح قابلِ سماعت قراردیا،جبکہ عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کیلئے نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔

سول جج قدرت اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے محمد حنیف کی دائر درخواست پرسماعت کی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں قیام پذیر تھے،دونوں نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالا میں گزارا۔ درخواست گزار کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سب کچھ جانتے ہوئے عدت میں نکاح کیا،وکیل درخواست گزار رضوان عباسی نے دلائل کے دوران مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالہ بھی دیا،عدالت نے درخواست گزار رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv