Social

سائفر خفیہ ہوتے ہیں، ایک وزیراعظم کیسے کہہ سکتا ہے سائفر گم ہو گیا ۔وفاقی وزیر خرم دستگیر کی گفتگو

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کا کہنا ہے کہ سائفر اسکینڈل میں اعظم خان پر بھی کچھ ذمہ داری آئے گی۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائفر گم نہیں ہوا، قومی مفاد، سچ اور جق گم ہو گیا۔اعظم خان کے بیان کی اہمیت ہے کیونکہ وہ سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔
پاکستانی سفیروں کے بھیجے گئے سائفر خفیہ ہوتے ہیں، ایک وزیراعظم کیسے کہہ سکتا ہے سائفر گم ہو گیا۔عمران خان نے سائفر لہرا کر اپنے حلف اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔حلف سے روگردانی کرنے کے بعد عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔وزارت عظمیٰ عمران خان کے پاس قوم کی امانت تھی جس میں انہوں نے خیانت کی۔حکومت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر والے تماشے کو بےنقاب کرنے کا مجھے ایک موقع فراہم کردیا، مجھے نااہل کروانے اور جیل میں ڈالنے کیلئے نالائق ٹولے نے ایک مرتبہ پھر پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر سائفر معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ محض مجھے نااہل کروانے اور جیل میں ڈالنے کی غرض سے کسی بھی معاملے میں ملوث کرنے (مجھے مورودِ الزام ٹھہرانے ) کے خبط میں مبتلا مجرموں کے نالائق ٹولے نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے۔
انہوں نے مجھے سائفر والے تماشے کو پورے اہتمام سے بےنقاب کرنے کا ایک موقع فراہم کردیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل میں کسی لگی لپٹی کے بغیر تمام تفصیلات قوم کے سامنے رکھوں گا کہ کیسے 17 برس میں (پہلی مرتبہ) بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ایک حکومت کا تختہ الٹنے اور ان مجرموں، جو ملک کو تباہی کے گھاٹ اتار چکے ہیں، کو اقتدار میں لانے کیلئے ایک سازش رچائی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv