Social

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس ،مزید تفتیش کے لیے گرفتاری اور موبائل فون درکار ہیں ۔اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ کی گفتگو

لاہور (نیوزڈیسک) اسپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں جے آئی ٹی نے عمران خان کو قصور وار قرار دیا۔عمران خان کی عبوری ضمانت منسوخی کی حد تک تفتیش مکمل کر لی گئی۔ جدید آلات کا استعمال کرکے تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔فرانزک رپورٹ بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزید تفتیش کے لیے چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اور موبائل فون درکار ہیں۔
گرفتاری کے بعد فوٹوگرامیٹک اور آڈیو سونیک ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔عدالت سے درخواست ہو گی 8 اگست کو عمران خان کی ضمانت خارج ہو۔گرفتاری ہو جاتی ہے تو عمران خان کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا۔اس کیس میں عمران خان کو بڑی سزا ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف 9 مئی واقعات سے متعلق درج مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ۔

جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان دورانِ تفتیش میں قرار پائے گئے ہیں،جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف تھانہ سرور روڈ،شادمان اور گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے پنجاب کے مختلف کیسز یکجا کرنے اور کارروائی روکنے سے متعلق سماعت ہوئی،جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین تحریک انصاف نے درخواست میں پنجاب کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی استدعا کی تھی۔ انتظار حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ سنیئر وکیل دستیاب نہیں مہلت دی جائے،عدالت تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس نہ لے۔ عدالت نے عمران خان کیخلاف مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv