Social

پی ٹی آئی چاہتی ہے عدالتیں زمان پارک منتقل ہو جائیں،عطاء اللہ تارڑ

سلام آباد (نیوزڈیسک) عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے عدالتیں زمان پارک منتقل ہو جائیں،توشہ خانہ کیس میں عمران خان مرضی کا فیصلہ چایتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان نے آج پھر عدالت سے راہِ فرار اختیار کی،توشہ خانہ کے تحائف اور انکی فروخت کو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے تسلیم کیا،۔
توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر ڈکلیئر نہیں کئے گئے جو کہ جرم ہے،کیس میں شہادتیں ریکارڈ ہو رہی ہیں اور جرح ہو رہی ہے تو پھر آج تاریخ لینے کا کیا جواز تھا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف کو بلیک مارکیٹ میں بیچا عطاء تارڑ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا کسی وکیل کو زیب دیتا ہے،شہادتیں ریکارڈ ہو رہی ہوں اور وہ گھر میں بیٹھ جائے،انسانوں کی طرح عدالتوں میں پیش ہو کر کیس سے متعلق جواب دیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے،توشہ خانہ کیس 11 ماہ سے چل رہا ہے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی صرف ایک بار پیش ہوئے،عمران خان اپنی مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں،کبھی جج پر عدم اعتماد کرتے ہیں تو کبھی میری حاضری پر اعتراض کرتے ہیں۔ قبل ازیں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہ توشہ خانہ کا ٹرائل حتمی مراحل میں داخل ہو رہا ہے لیکن اس میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں،عمران خان نے جو تحائف لیے اس کیس کو ان کے اپنے وکیل خراب کیا۔
آ پ نے جو چوری کی اس کے حوالے سے جج کے سامنے پیش ہونا ہو گا،لوگوں نے تحفے لیے لیکن کسی نے بیچے نہیں۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا نہیں سوچا گیا ہماری پارٹی میں بھی مختلف رائے ہے،جج نے پوسٹس کو نہیں مانا وہ کہہ رہے ہیں میری پوسٹیں نہیں ہیں۔پی ٹی آئی درخواست دیں پوسٹوں کا فرانزک کروا لیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv