Social

چیئرمین پی ٹی آئی کے سائفر بیانیے پر عوام کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف کے سائفر بیانیے پر عوام کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آگیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کے سائفر بیانیے پر رد عمل دیتے ہوئے عوام نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم نے بہت غلط حرکت کی، ان کے خلاف کسی نے کوئی سازش نہیں کی بلکہ انہوں نے پاک فوج کے خلاف سازش کی۔

عوامی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین میں بالکل شعور نہیں ہے،انہیں ایسے ممالک کو دیکھ کر سبق سیکھنا چاہیے جہاں فوج نہیں ہے،فوج کو بدنام کرنے کے بجائے سائفر میں کچھ تھا تو اسے سامنے لانا چاہیے تھا، وہ سائفر کے پیچھے چھپ کر جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے تھے۔

لوگوں نے کہاکہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی ملک کی بہتری کا سوچتے تو ایسی سازش نہ کرتے،بین الاقوامی طاقتوں کو خوش کرنے اور فوج کو بدنام کرنے کیلئے انہوں نے یہ سازش کی، فوج ہمارے ملک کا سرمایہ ہے، اس کے خلاف ایسی باتیں کرنا کسی پاکستانی کو زیب نہیں دیتا۔عوامی حلقوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے سائفر کا نام لے کر عوام کو بے وقوف بنایا، ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے یہ منصوبہ بنایا، وہ بیرونی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv