Social

اگر نوازشریف کی نا اہلی والا فارمولا ہے تو پھر عمران خان نا اہل ہو جائیں گے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر نوازشریف کی نا اہلی والا فارمولا ہے تو پھر عمران خان نا اہل ہو جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کی نا اہلی کا کہنا قبل از وقت ہوگا، سیاسی لیڈر کا فیصلہ عوام ہی کرتے ہیں اے آر وائی کے نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، اسحاق ڈار ایک وزیر ہونے کے ساتھ سینیٹر بھی ہیں، اس لیے ان کے لیے نگراں وزیراعظم بننا مشکل ہوگا، نگراں سیٹ اپ کا فیصلہ وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے کرنا ہے، جس کے لیے وزیراعظم اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کریں گے لیکن پی ٹی آئی چوں کہ پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں ہے اس لیے ان سے مشاورت نہیں ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حالات میں نظام کا حصہ نہیں بنوں گا جب کہ مستقبل میں مجھے کمزور مخلوط حکومت بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے، ایسی حکومت جمہوریت کیلیے کبھی مثبت ثابت نہیں ہوتی، تاہم ایک روایت یہ بھی رہی کہ دو تہائی اکثریت ہو تو مزاج آمرانہ ہو جاتا ہے۔ دوسری طرف پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی چیرمین کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، جہاں ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج تو فرد جرم عائد کرنا ہے۔
جس پر وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں ہے مہلت دیں، الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرلی، چارج فریم کرنے کے لئے چیرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی، سابق وزیراعظم عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں دو اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv