Social

عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں دو اگست کو فرد جرم عائد ہو گی۔ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی چیرمین کے وکیل شعیب شاہین الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آج تو فرد جرم عائد کرنا ہے۔وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ میرے پاس ریکارڈ نہیں ہے مہلت دیں۔ممبر کے پی کے نے کہا کہ فائل اور ریکارڈ دینا آپ کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے چیرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرلی۔ چارج فریم کرنے کے لئے چیرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نےتوہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی تھی کہ انہیں گرفتار کرکے منگل کو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں آئی جی پولیس اسلام آباد کو کہا گیا کہ عمران احمد خان نیازی الیکشن کمیشن کو انتخابی قانون 2017 کے سیکشن 10 کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کی کارروائی میں درکار ہیں۔
کمیشن کی جانب سے بار بار نوٹس بھجوانے اور قابل ضمانت وارنٹ کے اجراء پر بھی وہ کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔کمیشن نے انتخابی قانون 2017 کے سیکشن 4 کی ذیلی شق 2 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور دیگر قواعد و ضوابط کے تحت عمران احمد خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv