Social

جی ایچ کیو حملہ کیس،شہریار آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

راولپنڈی (نیوزڈیسک) جی ایچ کیو حملہ کیس،عدالت نے شہریار آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انوار الحق پنوں اور جسٹس صفدر سلیم شاہد نے کیس کی سماعت کی۔
شہریار آفریدی کی طرف سے ایڈووکیٹ شیر افضل اور چوہدری اشتیاق عدالت میں پیش ہوئے،جبکہ حکومت کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر چوہدری اکرام منہاس ڈویژن بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے شہریار آفریدی سمیت دیگر 7 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی،ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی۔
یاد رہے کہ شہریار آفریدی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ہیں۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار علی محمد خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے علی محمد خان کی ضمانت منظور کر لی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اعجاز انور نے اے ڈی سی مردان سے استفسار کیا کہ علی محمد خان کو کیوں گرفتار کیا گی۔
اے ڈی سی مردان نے بتایا کہ ہم نے تھری ایم پی او کے تحت سابق وزیر مملکت کو گرفتار کیا۔ جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دئیے کہ علی محمد خان تو دو ماہ سے جیل میں ہیں،کس طرح انہوں نے امن و امان کی صورتحال خراب کی، کیا آپ کی اپنی سوچ نہیں،کوئی بھی آپ کو بتائے گا اور آپ کیس کریں گے۔ پشاور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر مردان کو 8 اگست کو طلب کر لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv