
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور میںپولیس ناکے پر تلاشی کے دوران دو ویگو ڈالوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر کے 15ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان مجاہد سکواڈ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے ۔ ناکہ ٹھوکر پر اہلکاروں نے 2 مشکوک ویگو ڈالوں کو چیک کیا۔
کالے شیشے والی گاڑیوں کی چیکنگ پر جدید آٹو میٹک رائفلیں اور 8پستول برآمد ہوئے ۔ ملزمان نے حساس اداروں کے کمانڈوز جیسا یونیفارم پہن رکھا تھا، ملزمان ناکہ اہلکاروں کیساتھ سخت مزاحمت بھی کرتے رہے۔ اسلحہ غیر لائسنسی ہے،ملزمان اسلحہ کی بابت کوئی دستاویزی مواد پیش نہ کر سکے۔15گرفتار ملزمان کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کردیا گیا۔قائم مقام ایس پی مجاہد سکواڈزوہیب رانجھا نے کہا کہ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے حوالہ سے سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
Comments