
اسلام آباد (نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 4 غیر ملکی لڑکیاں محبت پانے کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔ امریکا کے شہر چلی سے نیکولا نامی لڑکی چارسدہ کے 27 سالہ اکرام کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی۔نیکولا نے چارسدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور پھر شادی کر لی۔ نیکولا کے شوہر اکرام کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کی دوستی ٹک ٹاک پر ہوئی تھی۔
گوگل ٹرانسلیشن کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نیکولا ہمارے علاقے میں مہمان نوازی پر بہت خوش ہے اور مستقل پاکستان میں رہنے کی خواہشمند ہے۔اسی طرح بوبیر کے علاقے شلبا ندی میں روسی نامی خاتون کے بھی شادی کے چرچے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ان کی پاکستانی نوجوان سے دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔
بونیر کے 18 سالہ نوجوان نے میکسیکو کی 49 سالہ خاتون سے شادی کر لی۔ڈی پی او نوبیر شاہ حسن نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ میکسیکو سے آنے والی خاتون مکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوئی،عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر لیا۔خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا۔عائشہ اور اعزاز علی کی شادی پشتون روایا کے مطابق کی گئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ دلہا اعزاز علی نے میڑک کا امتحان دیا، رزلٹ آنے جے بعد وہ بھی میکسیکو روانہ ہوگا۔
اسی طرح سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی لڑکی بھی شادی کیلئے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمرباغ پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) لوئر دیر ضیا الدین نے بتایا کہ چینی لڑکی قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی کے ساتھ گزشتہ روز دیر پہنچی تھی۔انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے چینی لڑکی کو اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھہرایا تھا جہاں ایک رات قیام کے بعد دونوں اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق چینی لڑکی کے پاس دستاویزات مکمل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی لڑکی سن گوفنگ کی سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی، دونوں تین سال سے رابطے میں ہیں اور اب شادی کے خواہشمند ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پاکستانی نوجوان جاوید ہاشمی کی عمر 16سال جبکہ چینی لڑکی کی تاریخ پیدائش 3 ستمبر 2002 درج ہے اور وہ 21 سال کی ہے۔ چینی لڑکی کے ویزے کی معیاد 13 جولائی سے 12 اکتوبر 2023 تک ہے۔جب کہ گزشتہ دنوں فیس بک پر دوستی کے بعد محبوب نصر اللہ سے ملنے بھارتی لڑکی انجو اپر دیر پہنچی تھی۔انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کرکیاپنا نام فاطمہ رکھا۔
Comments