Social

نواز شریف وطن واپسی کے بجائے اپنے امیدوار کا نام دے کر لندن روانہ ہو گئے،شیخ رشید

راولپنڈی (نیوزڈیسک) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کے بجائے اپنے امیداوار کا نام دے کر لندن روانہ ہو گئے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکومت نے اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے تمام کیس ختم کرا لئے۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا نگران وزیراعظم کا لانچنگ پیڈ ابھی تک فضاء میں نہیں چھوڑا جا سکا،کیونکہ اُس میں فیول ابھی پورا نہیں بھرا گیا۔
جتنے نام مارکیٹ میں نگران وزیراعظم کیلئے آ رہے ہیں،وہ دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس بھی جا سکتا ہے،نگران حکومت کے اختیارات میں جس تیزی سے آئین سے متضاد ترمیم کی گئیں اس سے لوگوں کے ذہنوں میں الیکشن کے انعقاد پر شکوک وشبہات پیدا ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید کا حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو حکومت 50 گاڑیوں کے پروٹوکول کے بغیر گھر سے نہیں نکل سکتی،وہ لوگوں میں ووٹ مانگنے کیسے جائے گی۔

شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ان کی خواہش ہے کہ نگران حکومت اُن کی قائم مقام حکومت ہو لیکن ایسا نہیں ہو سکے گا۔ حالیہ قانون سازی پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں 29 بلوں کی 24 رکنی اسمبلی سے منظوری جمہوریت نہیں مجبوریت ہے،سیاست یکم اگست سے فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو جائے گی ۔ آرٹیکل 224 اور 230 میں ترمیم آئین سے کھلا تصادم ہے،عدلیہ کو اس پر خاموش تماشائی نہیں رہنا چاہیے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،لوگ اپنی عزت کو بچانے کیلئے خاموش تو ہو سکتے ہیں لیکن وقت آنے پر انتخابات میں اس حکومت کا سود سمیت ادھار اتار دیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv